!!تیری خواھش که بھولا دیں تجھ کو

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد, پنجاب , پاکستان

تیری خواہش کہ بھولا دیں تجھ کو
گویا زندگی یہ لٹا دیں تجھ کو

اتر کے دیکھ میرے دل میں کبھی تو
میرے حالات لازم ہے رولا دیں تجھ کو

ضبط میرے میں اناء میری نہ دیکھ
آ حقیقت ء دل آج دیکھا دیں تجھ کو

جزبات کی اوقات نہ گر جائیں کہیں
ورنہ تو من ہے ہر بات بتا دیں تجھ کو

کوئی لفظ نہیں الفت تحریر نہیں کوئی
ہم لکھ کے جو کاغذ پہ مٹا دیں تجھ کو

نہ ہم ہیں سخی نہ ضبط کمال ہمارا
کہ بچھڑ کر بھی نہ صدا دیں تجھ کو

میری زیست، میری ہستی کا اثاثہ ہو تم
کیسے ممکن ہے کہ ہم ہی گنواء دیں تجھ کو

بچھڑ کے مجھ سے یہ تیرے احساس کہیں
ستائیں نہ تجھے اور رولا دیں تجھ کو

تیرے احساس بھی ہو جائیں عنبر کی مثل
اس سے بڑھ کے کیا اور دعا دیں تجھ کو

Rate it:
Views: 504
08 Jan, 2016
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL