جفائیں آ زماؤ گی تو پھر تم ہار جاؤ گی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 جفائیں آ زماؤ گی تو پھر تم ہار جاؤ گی
وفائیں آزماؤ گی تو پھر تم ہار جاؤ گی

زرا سی روشنی لے کر مانگ میں بھر لو
اجالا مانگنے نکلو گی پھر تم ہار جاؤ گی

یہی پتھر گلے میں ڈال لو ہیرا اسے جانو
جو ہیرا ڈھونڈنے نکلی تو پھر تم ہار جاؤ گی

تم ہی کو دیکھتے رہنا عبادت ہے اس کی نظر میں
نظریں پھیر لیں اس نے تو پھر تم ہار جاؤ گی

وہ خالق ہے نہ مالک ہے نہ اس کو جان دینی ہے
زمانے کو خدا سمھجی تو پھر تم ہار جاؤ گی

Rate it:
Views: 201
02 Jan, 2025
More Life Poetry