جوانی
Poet: عارف جمیل By: عارف جمیل, Lahoreکہاں گیا میرا خواب جوانی کا
آنکھ کُھلی تو جوانی خواب نظر آئی
کھیل سمجھتے رہے وہ جادُو کا
آج حقیقت میں ناکامی نظر آئی
رنگ تھا اُس میں دوستوں کی صحبت کا
لیکن اب وہ زندگی پھیکی نظر آئی
کیا دُکھ ہے وقت گزرنے کا عارف
بچ کر اس عمر کو پہنچے تو وہ برہم نظر آئی
More Life Poetry






