Add Poetry

‏ شب ہم چراغوں کو بجھا دیتے ہیں

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

‏ شب ہم چراغوں کو بجھا دیتے ہیں
پھر تیری یاد کے دیپ جلا دیتے ہیں

ڈوب جاتی ہے آنکھوں میں اداسی
نیند کو دروازے سے لوٹا دیتے ہیں

‏سلگتے ہیں انگاروں پے رات بھر
تیرےخیال کےجھونکے ہوا دیتےہیں

کبھی تیری تصویر بنا کر کاغذ پے
تیرے ہی خاکے کو رلا دیتے ہیں

تیرے آنے کا اتنا یقین ہو جاتا ہے
کہ روتے روتے ہم مسکرا دیتے ہیں
 

Rate it:
Views: 308
07 Oct, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets