Add Poetry

لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا ہوگا

Poet: purki By: M.Hassan, karachi

اگر ہم ملک و قوم سے مخلص ہیں
تو لوٹ مار کے کلچر کو دفن کرنا ہوگا

اگر ہم ملک میں تبدیلے چاہتے ہیں
تو جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا

اگر ہم ملک میں امن و امان چاہتے ہیں
تو مجرم کو شکنجے میں کسنا ہوگا

اگر ہم بے روزگاری ختم کرنا چاہتے ہیں
تو لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا ہوگا

اگر ہم ملک سے کرپشن کی فنا چاہتے ہیں
تو حکمرانوں کواپنی عیّاشی ختم کرنا ہوگا

اگر ملک میں اصلی جمہوریت کا راج چاہتے ہیں
تو ووٹر کو یرغمالیوں سے آزاد کرنا ہوگا

اگر ہم اس ملک میں جنّت کا نظام چاہتے ہیں
تو بے داغ اور باضمیر قیادت کو لانا ہوگا

اگر ہم حقیقی معنوں میں ملک کی آزادی چاہتے ہیں
تو ہمیں رنگ و نسل اور فرقہ واریت سے نکلنا ہوگا

اگر ہماری تمنّا ہے کہ اللہ کی نگاہ میں ہوں سچّا مسلمان
تو آپس میں اتّحاد و اخوّت اور محبّت کا چرچا کرنا ہوگا

اگر چاہتے ہیں کہ بن جاؤں پکّا مومن
تو ہمیں اپنے نفس کو پاک و پاکیزہ کرنا ہوگا

اگر ہم چاہتے ہیں کہ کہلائے ایک باعزّت قوم
تو ہر ایک کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنا ہوگا

اگر ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو
تو ہمیں ہردفتراور گھر میں فالتو بلب کو بُجانا ہوگا

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم دوزخ کے عذاب بچیں
تو ہمیں دکھاوے اور ریاکاری سے باز آنا ہوگا

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آئندہ نسلیں درست ہوں
تو مدرسوں اور اسکولوں کا قبلہ درست کرنا ہوگا

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں تعلیمی تچارت کا بازار نہ ہو
تو ہمیں اُستادوں کےمالی مسائل کو فوراَ حل کرنا پڑے گا

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک امن و آشتی کا گہوارہ ہو
تو ہمیں اپنے ملک میں عدل و انصاف قائم کرنا پڑے گا

جب کافر اپنے ممالک کو جنّت کا نمونہ بنا سکتے ہیں
تو مسلم حکمرانوں کو بھی اس نکتہ پہ سوچنا پڑے گا

اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے لوگ چڑچڑانے لگے
ہمیں پہلی فرصت میں انرجی کرائسس کو حل کرنا پڑے گا

قیامت کی گرمی میں دن کا چین اور نہ رات کا آرام
نئی حکومت کو ان مسائل کا مستقل حل ڈھونڈنا پڑے گا

لوگ اکتا گئے ہیں روز روز کے گونا گوں پریشانیوں سے
ہمیں دل وجان سے عوام کے حقیقی مسائل کو ایڈریس کرنا پڑے گا

ہر طرف اندھیروں کا راج اور بے روزگاری کا عالم
ہم یونہی کب تلک ایٹمی قوّت کا جشن مناتا رہے گا

میرے پیارے ملک میں قیامت سے پہلے قیامت کا سماں ہے
جمہوری بادشاہوں کو جمہوری تماشا اب بند کرنا پڑے گا

قوم نے آخری دفعہ یہ پانچ سال نوازا ہے نواز کو
پھر جمہوری بساط ہمیشہ کے لئے لپیٹنا پڑے گا

Rate it:
Views: 258
26 May, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets