کیا جانو تم کہ کیا تھے وہ دلبرِ زمدنہ
معشوق ہی تو تھے وہ جو صادقٍ زمانہ
آتا ہے ہے یاد مجھ کو دیرینہ وہ تعلق
وہ پیاری پیاری باتیں کا پیاراوہ زمانہ
ملتا جو کوئ ان سے وہ پاتاان کو مشفق
وہ دل کو جیت لیتے تھے فاتحِ زمانہ
وہ خوئے خوش مزاجی وہ خوئے دلنوازی
یہ خوبیاں تھیں فائق تھے ان میں وہ یگانہ
وہ ذاکرِ الٰہی وہ شاکرِ الٰہی
عابد بھی خوب تھے وہ یہ ان کا تھا خزانہ
دیکھا تھا ہم نے ان کو تھے سادگی کے پیکر
جو ذوق ان کا پایا وہ ذوق شاعرانہ
ہر بات ان کی ہوتی انصاف ہی پہ مبنی
ہر کام ان کاہوتا بالکل ہی منصفانہ
جو چال ان کی ہوتی وہ چالٍ درمیانہ
جو گفتگو بھی ہوتی گفتارِ دلبرانہ
ہر ایک سے تھی الفت ہر ایک پہ تھی شفقت
ملنا کسی سے ان کا بالکل تھا والہانہ
نہ تھاگلہ کسی کانہ لب پہ تھی شکایت
کہ ذات بے ضرر تھی تھا معترف زمانہ
یہ آرزو تھی ان کی یہ جستجو تھی ان کی
غالب ہو دینٍ احمدﷺ یہ لب پہ تھے ترانہ
یہ اثر کی دعا ہے ہوں وہ غریقِ رحمت
مقبول ہر مشن ہو جو ان کا مخلصانہ