کر سج سنور
Poet: maqsood hasni By: maqsood hasni, kasurتمہارے آنے کی آشا
دن بھر
مجھ کو زندہ رکھتی ہے
سرج کے ساتھ
میں بھی مر جاتا ہوں
غرب لہو اگلتا ہے
طلوع کے ساتھ
یاس کی لحد سے
آس مجھے اٹھا لاتی ہے
میری آنکھیں
میری پلکیں
جیون راہوں میں
سج سنور کر
بیٹھ جاتی ہیں
More Life Poetry






