یہ کڑی کھلتی تو زنجیر ادھوری رہتی
Text size
یہ کڑی کھلتی تو زنجیر ادھوری رہتی
آہ سے ضبط کی تاثیر ادھوری رہتی
وہ تو کہے کہ ہوئیں نم مری آنکھیں ورنہ
بولتی رہتی تو تقدیر ادھوری رہتی
دیکھ لیتے جو اسے تاج محل کے معمار
سو جتن کرتے پہ تعمیر ادھوری رہتی
وہ تو اچھا ہوا کوئی بھی مرے ساتھ نہ تھا
کوئی بھی ہوتا تو تصویر ادھوری رہتی
دستخط کردئے اصغر نے لہو سے ورنہ
داستانِ غمِ شبیر ادھوری رہتی
کسی رانجھے نے پیا زہر محبت وشمہ
ورنہ کیا ہوتا کوئی ہیر ادھوری رہتی