✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Muhammad Amir Irshad
Search
Add Poetry
Poetries by Muhammad Amir Irshad
لوٹ آئی ہے
تاثیر پھر سے میرے سخن میں لوٹ آئی ہے
جبھی تو دُنیا میرے آنگن میں لوٹ آئی ہے
بہار آئی تو وہ تتلی سی حسیں لڑکی
میرے خیالوں کے چمن میں لوٹ آئی ہے
بھول چکے تھے لب ادائے تبسم کہ اُسکی دید سے
خوشی پھر سے میرے من میں لوٹ آئی ہے
بعد مدت کے اُسے دیکھا تو گرمیءِ طلب
میری جستجو ، میری لگن میں لوٹ آئی ہے
اُسکی یادوں نے آج پھر تھکا دیا ہے مجھے
درد کی اک لہر میرے بدن میں لوٹ آئی ہے
آج اُس کو موضوعِ گفتگو بنایا تو عامر
مٹھاس پھر سے میرے دہن میں لوٹ آئی ہے
Muhammad Amir Irshad
Copy
شہرِ یار سے واپسی
ہم کو
منزل سے دور کرتے
جہاز کو شائد
یہ زعم ہو گا
کہ وہ جانبِ منزل
رواں دواں ہے۔
Muhammad Amir Irshad
Copy
اک شخص کے ہاتھوں میں بہت اب تک کھیلے ہیں
اک شخص کے ہاتھوں میں بہت اب تک کھیلے ہیں
دکھ سارے جہاں بھر کے اِس عشق میں جھیلے ہیں
بدلیں گے اب ہم ایسے دیکھے گا شہر سارا
قہقوں میں گُم ہوں گے اشکوں کے جو ریلے ہیں
وہ شخص بھی اب ہم سے دامن کیوں چُھڑاتا ہے
پانے کے لیے جس کو بہت پاپڑ بیلے ہیں
اُترو جو کبھی اس میں ، ہیں درد ہی درد ہر سُو
جو دور سے دیکھو تو اس عشق میں میلے ہیں
رہے عشق سے پہلے ہم احباب کے جھرمٹ میں
اے لوگو آئو دیکھو ، اب کتنے اکیلے ہیں
بے چینی ، بے بسی ، دکھ درد اور غم بھی
ہے عشق گُرو ان کا ، یہ سب تو چیلے ہیں
Muhammad Amir Irshad
Copy
میرا حال آکے دیکھ۔۔۔
گرانیءِ گردشِ ماہ و سال آ کے دیکھ
تیرے بعد کیسا ہے میرا حال آ کے دیکھ
وہ چہرہ جسے چاند سا کہتا تھا کبھی تُو
بدلے ہوئے اُس کے خد و خال آ کے دیکھ
رکھتا تھا جو تاثیر مسیحائی کی وہ عشق
بن گیاکسی کی جان کا وبال آکے دیکھ
رہتا تھا جسے تلخ لمحوں میں تیرا ساتھ میسر
اب کوئی نہیں اسکا پرسانِ حال آکے دیکھ
دیکھے تھے وفاوءں کے خواب جن آنکھوں نے
ان پر منقش ہیں جو، اب وہ سوال آ کے دیکھ
عشق میں پائے تھے خوشیوں کے خزانے جس نے
اس کے ہونٹوں پے مسکراہٹ کا زوال آکے دیکھ
حاصل تھا جس کو ملکہ شعر و غزل پہ عامر
بکھرے ہوئے اب اُس کے افکار و خیال آکے دیکھے
Muhammad Amir Irshad
Copy
محبت بار بار کیسے ہو؟
محبت بار بار کیسے ہو؟
کہ جب کوئی بچھڑتا ہے
تو آنکھوں کے برسنے سے
جب طوفان آتا ہے
تو دل کو جانے والا
اکلوتا راستہ بھی
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث
بند ہو جاتا ہے
Muhammad Amir Irshad
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets