Add Poetry

December

Poet: علی احمد صاحب

December

سردیوں کا موسم ہے
دسمبر آنے والا ہے
اب کے ہم نے سوچا ہے
بارشیں دسمبر کی
بھیگتے ہی گزریں گی
سُونی بانہوں میں اپنی
بارشیں سمیٹیں گے
سینے سے لپیٹیں گے
آنسوؤں کے موتی بھی
بارشوں میں دھوئیں گے
پھر کبھی نہ روئیں گے
اب کے ہم نے سوچا ہے
سرد راتیں دسمبر کی
اُداس نہ گزاریں گے
یادگار رکھیں گے
گُنگناتی یخ بستہ اُنگلیوں کے پُوروں کو
بالوں میں پروئیں گے
غم گداز بستر میں
حسرتوں کے کمبل میں
پُرسکون سوئیں گے
اب کے ہم نے سوچا ہے
آنے والے دسمبر کی سبھی شامیں
عجب طور سے گزاریں گے
سنا ہےدسمبر کی شامیں اُداس ہوتی ہیں
ڈھلتا ہوا سورج دل ڈباتا ہے
کہ اِس موسم میں تنہائی بڑی دل گرفتہ ہوتی ہے
ابھی گزرے دسمبر میں
کچھ ایسا ہی حال اپنا تھ
مگر اِس بار کچھ نیا کرنے کو مَن ہے
اب کے ہم نے سوچا ہے
صاحب نامِ جاناں کو اب کے شام لکھیں گے
شام کی کہانی میں خود کو گُمنام لکھیں گے
اُس کو مئے پکاریں گے خود کو جام لکھیں گے
دسمبر کی حسیں شاموں میں تازہ کلام لکھیں گے
اب کے ہم نے سوچا ہے
صبح کے اُجالوں میں
ماہ دسمبر کے سورج کی آب و تاب دیکھیں گے
ڈوبتے برس کا چڑھتا آفتاب دیکھیں گے
اب کے ہم نے سوچا ہے
گُزرے پل کی یادوں کو
جھوٹے سچے وعدوں کو
سرے سے بھول جانا ہے
کسی سے کچھ گلہ شکوہ نہیں کرن
نہ کچھ اُمید رکھنی ہے
بیچ محفل سے اُٹھ جانے کی عادت چھوڑ دینی ہے
خواب خواب چہروں کو
ان کہے شعروں کو
بے محل ہی کہنا ہے
برف برف آنگن سے
حرف حرف چُننا ہے
آدھے ادھورے سپنوں کو
نئے سرے سے لکھنا ہے
اب کے ہم نے سوچا ہے
دسمبر میں دسمبر کو
نئے سال سے پہلے
الوداع بھی کہنا ہے

More December Poetry Images
Famous Poets
View More Poets

December Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of December poetry in which says December. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on December shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.