✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
frehman
Search
Add Poetry
Poetries by frehman
میں تجھ کو بُھلا دوں گا تم نے سوچا یہ کیسے
میں تجھ کو بھلا دوں گا تم نے سوچا یہ کیسے
تیری یادوں کو مٹا دوں گا تم نے سوچا یہ کیسے
میں تو شامل ہوں محبت کے گنہگاروں میں فضل
شمع محبت بجھا دوں گا تم نے سوچا یہ کیسے
F-Rehman
Copy
اُن کے گفتار و کردار سے ہوئی یہ سحر پیدا
چاہت ہے اگر کہ ہو چمن میں سحر پیدا
تو کرو انقلاب کیلئے وہ قلب و نظر پیدا
جوانوں کوفرصت ہی نہیں فلم بینی سے
پھر کیسے ہوگی چشم دل میں نظر پیدا
متاع علم و ہنر شرط ہے عروج کیلئے
یہ وہ شجر ہے کہ لازم کرتا ہے ثمر پیدا
کرپشن کو بہت ہی کم ہے سیاستدانوں کی
اگرچہ زمیں سے ہو سونا شام و سحرپیدا
بے سبب آیا نہیں اس جہاں میں انقلاب فضل
اُن کے گفتار و کردار سے ہوئی یہ سحرپیدا
Frehman
Copy
گورنمنٹ ٹیچر
جب سکول میں پیریڈ ہوتا ہے
اُستاد باہر دُکان میں ہوتا ہے
جب عرض کی اُن سے کہ
سر یہ کیسی پڑھائی ہے
بولا کہ یہ سرکاری کام ہے بھائی
دراصل ٹیوشن میری کمائی ہے
Frehman
Copy
اپنی آنکھوں میں فرقت کے وہ لمحے رہے
اپنی آنکھوں میں فُرقت کے وہ لمحے رہے
اُس کےچہرے پہ خوشیوں کے گُل کھلے رہے
دل کے زخم سدا ہرے بھرے رہے
موسم گل کو مگر ہم سے فاصلے رہے
نظر کوزندگی بھر تلاش رہی اُس کی
دل بیتاب میں چاہت کے زمزمے رہے
میرے ہونٹوں پہ تیرا نام رہتا ہے
تیرے لبوں پہ مگر سدا گلے رہے
شب فراق طویل تر ہوئی فضل
شاید اُس کے گیسوکُھلے رہے
Frehman
Copy
خالقِ ارض و سما ہے تُو
خالقِ ارض و سما ہے تُو
ذرے ذرے میں عیاں ہے تُو
تُو ہی خالق و مالک ہمارا
ہم ہیں بندے تیرےآقا ہے تُو
بُلند و بالا پہاڑوں میں شان ہے تیری
کتنا عظیم ہے تُو کتنا اعلی ہے تُو
سمندروں سے بادل اُٹھا تا ہے تُو
اور بادلوں سے مینہ برساتا ہے تُو
نہیں نا اُمید تیری رحمت سے فضل
کہ رحیم اور رحماں ہے تُو
Frehman
Copy
ظالم نے کیسی بھولی صورت پائی ہے
امیر کی لڑائی ہے
غریب کی پٹائی ہے
اِس کھیل کا نام مہنگائی ہے
ظالم نے کیسی بھولی صورت پائی ہے
Frehman
Copy
یار بے وفا
درد آنکھوں سے اشک بن کے ٹپکتے رہے
تیری یادوں کے موسم یوں ہی کٹتے رہے
جو چمن میں پھول بن کے مہکتے رہے
مسلے گئے تو کئی دل تڑپتے،سسکتے رہے
نظام بدلنے کی آس تھی جن سے
ہر پل وہ نئے رُوپ بدلتے رہے
ہم نے تو دل تیرے نام کر دیا تھا
پھر کیوں ہم سے یہ فاصلے رہے
دل کے مکاں میں صرف تُو ہی بسا ہوا تھا
تیرے ہجر سے اب تک ویرانیوں کے سلسلے رہے
دل و جاں اُن کی چاہت میں ہار بیٹھے فضل
یار بے وفا کو پھر بھی ہم سے گِلے رہے
Frehman
Copy
پیار کے دیپ جلانے آؤ
پیار کے دیپ جلانے آؤ
اُداس راتوں کو مہکانے آؤ
کبھی تو پیاس بجھانے آؤ
مجھے نظروں سے پلانے آؤ
کبھی تو پوچھوحال ہمارا اور
حال اپنے دل کا سنانے آؤ
تمھیں ہمسفر بنالیں گے ہم
اِک بار نظریں ملانے آؤ
پھر جانے کب ہو ملاقات فضل
اِک مُلاقات کے بہانے آؤ
frehman
Copy
پالے تھے جو آنکھوں میں سپنے بکھر گئے
پالے تھے جو آنکھوں میں سپنے بکھر گئے
دل یوں ٹوٹا کہ ہر سُو ٹکڑے بکھر گئے
قلب و نظر کے حوصلوں پہ ہمیں ناز تھا بہت
دیکھا جو اُن کا جلوہ تو بے موت مر گئے
ساقی تیرے میخانے کا عجب نظام دیکھا
رند آئے کئی تو کئی گُزر گئے
ہر پل تیری جدائی کا غم دل میں رہتا ہے مگر
ہم کیسے سخت جاں ہیں کہ اب تک نہ مر گئے
اپنے تومقدر میں تنہائیوں کے روز و شب رہے فضل
اچھا ہوا رقیب کے تو دن سنور گئے
frehman
Copy
ہر وقت خیالوں میں تیرا چہرہ لئے پھرتا ہوں
ہر وقت خیالوں میں تیرا چہرہ لئے پھرتا ہوں
میں درد دل کی یہ دوا لئے پھرتا ہوں
جب سے دیکھے ہیں تیرے نشیلے نین
ہاتھوں میں ساغر و مینا لئے پھرتا ہوں
صرف دیدارِ رخ یار کی خاطر
گلی گلی کاسئہ التجا لئے پھرتا ہوں
جلا کے رکھ دوں گا یہ تیری شوخیاں صنم
میں دل میں آگ کا دریا لئے پھرتا ہوں
آنکھوں سے نکلتے نہیں دو آنسو فضل
دل میں مگر برسات کا سماں لئے پھرتا ہوں
frehman
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets