Add Poetry

پالے تھے جو آنکھوں میں سپنے بکھر گئے

Poet: Frehman By: frehman, Dubai

پالے تھے جو آنکھوں میں سپنے بکھر گئے
دل یوں ٹوٹا کہ ہر سُو ٹکڑے بکھر گئے

قلب و نظر کے حوصلوں پہ ہمیں ناز تھا بہت
دیکھا جو اُن کا جلوہ تو بے موت مر گئے

ساقی تیرے میخانے کا عجب نظام دیکھا
رند آئے کئی تو کئی گُزر گئے

ہر پل تیری جدائی کا غم دل میں رہتا ہے مگر
ہم کیسے سخت جاں ہیں کہ اب تک نہ مر گئے

اپنے تومقدر میں تنہائیوں کے روز و شب رہے فضل
اچھا ہوا رقیب کے تو دن سنور گئے
 

Rate it:
Views: 609
28 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets