Poet: Mobeen Nisar
کبھی ظلمتوں سےگبھرائے کبھی حقیقتوں سےشناسائی
کبھی شوق نےگرویدہ بنایا کبھی آرزو نہ بھر آئی
کبھی درد سے لبریز ہوا جام_ دل
کبھی شدت_ پیاس،کہ دشت_ صحرائی
عطا ہو نظر کو بینائی ، دل کو سوز
مبتلائے ہوس جو ہے وہ سودائی
ڈوبتے ہیں ستارے کس تمنا میں
سحر یہ کس کا ہے، پیغام لائی
موجزن ہے اک طوفان سینے کےاندر
اس کے گرداب میں سمندر کی گہرائی
عقل اپنی منزل_ اختتام پر رک گئی
عشق_ تازہ دم نے جست لگائی
عقل محو_ حیرت ہے اس مقام پر
جہاں کچھ اپنی دانست میں سمجھ نہ پائی
زندگی تسلیم_ حق ہے سو جان بھی جائے
منتظر ہے جان، لبوں تک آئی
تجھے تلاش کا رستہ ہی نہیں معلوم
دل سے ہے عالم_ بالا تک رسائی
تپش اس کی خالص کندن بنا دیتی ہے
دل کی بھٹی میں جو آتش_ شوق لگائی
فکر_ انساں نے جہاں میں سب کچھ پالیا
اپنی ہی مکر اسے بڑی دیر میں آئی
Kabhi Zulmaton Sa Ghabraye Kabhi Haqeeqat Se Shanasai Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of Sufi poetry in which says Kabhi Zulmaton Sa Ghabraye Kabhi Haqeeqat Se Shanasai. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on Sufi shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.