Add Poetry

Bahisht

Poet: Mobeen Nisar

Bahisht

خلعت_ بہشت ریشم و اطلس کی ہے
پہنے ہوئے باوقار کھڑے ہیں

ماتھوں پر محرابوں کے نشاں ھیں
سینے ایمان سے بھر ے ہیں

ساقیٴ کوثر کا دست_ شفاعت ہے
پیاسے قطار در قطار کھڑے ہیں

انجیر، زیتون اور سب میووٴں سے
فردوس_ بریں کے درخت لدے ہیں

تاحد_ نظر سبزے کی بہار ہے
جنت کے سب باغ ہرے ہیں

چشمے ہیں صاف شفاف پانی کے
پینے میں آب_ حیات کے مزے ہیں

تہہ بہ تہہ کیلوں کے درخت ہیں
بیریوں کو نہ خار لگے ہیں

پر تعیش محلوں کے در و دیوار
نظروں میں چمک رہے ہیں

نہریں رواں دودھ اور شہد کی
شراب_ طہور سے جام بھرے ہیں

جو چاہیں گے کھا ئیں گے
پرندوں کے گوشت لذیذ بڑے ہیں

حوریں جیسے سفید آبدار موتی
خدمت کیلئے خدمت گار کھڑے ہیں

اہل_ جنت کو کچھ غم نہیں ھے
سبز کالینوں پر مسند سجے ہیں

بیٹھے ہیں سائیوں میں تکیے لگائے
زمرد ، مرجان اور یاقوت جڑے ہیں

شوق_ دیدار_ رب میں ، منتظر !
آنکھوں کے انتطار کڑے ہیں

More Sufi Poetry Images
Famous Poets
View More Poets

Bahisht Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of Sufi poetry in which says Bahisht. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on Sufi shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.