✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Owais Sherazi
Search
Add Poetry
Poetries by Owais Sherazi
تیری تنہائی
تیری تنہائی تیری چال کا پتہ دیتی ھے دوست
تھوڑا آھستہ چل کوئی دوسرا تیرے ساتھ چلے
Owais Sherazi
Copy
لکھ دیتا ھوں میں
اپنے درد کو لفظوں میں پرو کر
شعر بنا کر لکھ دیتا ھوں میں
تنہائی تنگ کرے تو بطور علاج
ھنس ھنس کردل بہلاتا ھوں میں
تیرا انتظار ھے اجنبی تو آئے گا
صبح شام تیری راہ تکتا ھوں میں
Owais Sherazi
Copy
دوست
اپنے خلوص کا اور کیا ثبوت دیں دوست
جب سے گئے آپ ھمارے ساتھ ھی ھیں
ھمیں بھلا دیا آپ نے تو یہ آپ کا چلن
لیکن آپ ھمارے لئے آج بھی محترم ھیں
Owais Sherazi
Copy
خریدار
ھم خریدار تو ھیں لیکن فقط پھولوں کے
کانٹوں کی خریداری کا شوق نہیں رکھتے
Owais Sherazi
Copy
یارب ایک بہن ھے میری
یارب ایک بہن ھے میری ، اس کی خیر کرنا
مسکراتی رھے میری بہنا اس پر رحمت رکھنا
کوئی دکھ نہ ھو اور کوئی غم نہ آئے اس کو
سارے گناہ معاف کرنا اس پر رحمت رکھنا
ایمان پر جینا مرنا میری بہنا کو نصیب کرنا
اس سے راضی رھنا میری بہن پر رحمت رکھنا
قبر اور حشر کا کوئی غم نہ ھو میری بہنا کو
حساب کتاب نہ کرنا میری بہن پر رحمت رکھنا
سارے مرضوں سے شفا میری بہن کودے دینا
گلے کا مرض دور ھو یارب اس پر رحمت رکھنا
Owais Sherazi
Copy
چھوڑ دیا
کتنا بے وقعت کر دیا تو نے اے دوست ھمیں
چاھا اک ضرورت کی طرح اور چھوڑ دیا
Owais Sherazi
Copy
آرزو یاد رکھنا
پیار میں اجنبیت کے قائل نہیں جاناں یاد رکھنا
ھم پیار میں سب فرق مٹا دیتے ھیں یاد رکھنا
دوستی میں بے رخی کی گنجائش نہیں رکھتے
بے رخی سے بہتر ھے الوداع کہنا یاد رکھنا
محبت کوئی کھیل نہیں ایک حقیقت ھے دوست
اور ھم مخلص لیکن خودار بہت ھیں یاد رکھنا
پیار جنون کی طرح کرنے کو پیار کہتے ھیں
اور جنون کبھی کم نہیں ھوتا یہ بات یاد رکھنا
یہ دوستی بھی محبت کا حصہ ھے میری جان
صرف دوستی کو محبت نہیں کہتے یاد رکھنا
پیار میں زخم ملیں یا پھول سب سے پیار ھمکو
اور پیار بٹ جائے یہ برداشت نہیں یاد رکھنا
جوھمارا جنوں اچھا لگے تو پیار کو قائم رکھنا
کہ ھمیں بھی تم سے پیار بہت یہ بات یاد رکھنا
ھمارے جنون کو تم نے اپنے پیار سے پالا ھے
یہ جنون تمہارا اور میرا پیار ھے جاناں یاد رکھنا
دل میں بسا کے دھڑکن بنا کے چاھا ھے تمہیں
اور تم نے بھی تو ھمیں چاھا تھا یہ یاد رکھنا
Owais Sherazi
Copy
آرزو
تیری خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے ھیں آرزو
یہ کوئی احسان نہیں ھمارا پیار ھے یاد رکھنا
Owais Sherazi
Copy
آرزو
غزل کہوں یا نظم کہوں یا آبشار کا پانی
آرزو تجھے کیا کہوں بتا دے مجھ کو تو
دلبر بھی جان من بھی اور جان ِ جاں بنی
دھڑکن تو پیار تو میرے دل کا چین تو
تیری باتیں ُسن ُسن کے دل میرا کھل جائے
پہلے میں اکیلا تھا اب ساتھی بن گئی تو
تو جو کہے تو پیار میں اتنا کر دوں تیرے نام
دل کی کلی کھل جائے اور کھل جائے پھر تو
تو جو بنے گر میری تو آرزو ھو گی پوری
تیری بھی میری بھی اور شاد رھے گی تو
ساتھ جئیں ساتھ چلیں جیون کے رستےمیں
وفا کے دیپ جلانا میرے ساتھ مل کے تو
Owais Sherazi
Copy
آرزو تیرے نام
تیرا خیال آرزو،بنا ھے زندگی ھماری
تیری مسکراھٹ اس دل کا چین ٹھری
روٹھنے کی کوشش نہ کرنا اب کبھی
کہ تیری ناراضگی ھم پر عذاب ٹھری
ھم سے اب دور بھی آرزو جانا نہ کبھی
کہ تیری جدائی ھم پہ اب ناممکن ٹھری
خود کو تیرے قابل نہیں سمجھتے ھم
ھم سے پیار تیری بے انتہا مہربانی ٹھری
تیری مرضی سے تجھے پانے چل نکلے ھم
تجھے پا لینے کی آرزو اب شدید ٹھری
تیرا ساتھ ملنے پر شکر ھے لاکھ لاکھ بار
تجھے پا کر اک سجدہ شکر کی آرزو ٹھری
Owais Sherazi
Copy
اے پاگل لڑکی
اے پاگل لڑکی
زندگی ایک کتاب ھے
اس کتاب میں
غم لکھنا چھوڑ دو
اب ھنسی لکھو
خوشی لکھو
اپنے ھاتھ سے
پاگل لڑکی
پاگل پن چھوڑ دو
زندگی صرف غم نہیں
صرف عذاب نہیں
صرف دھوپ نہیں
صرف رونے کا نام نہیں
صرف سزا نہیں
رشتوں کے نام
پر درد
کیوں سہتی ھو
اس درد کو
اب مٹا دو
اس درد سے اب
جان چھڑا لو
پاگل لڑکی
زندگی حسین بھی ھے
مہکتا پھول بھی ھے
ٹھنڈی چھاؤں بھی ھے
اسلئے اے پاگل لڑکی
عذابوں سے نکل آؤ
اب مسکرانا سیکھو
درد کے اندر چھپی خوشی
اپنے دامن میں بھر لو اب
تمہیں اے پاگل لڑکی
ھمت کرنی ھو گی
ھمت کرنی ھو گی
لیکن
پاگل لڑکی
سب سے پہلے تمہیں
اپنے آپ سے
دوستی کرنی ھو گی
اپنا
اعتبار کرنا ھو گا
ان دکھوں کو
ان غموں کو
خیرباد کہنا ھو گا
اپنی خوشیوں کو پانا ھو گا
بس تمہیں اپنے قدموں کو
آگے آگے آگے
لے جانا ھو گا
بس خوشیاں
تمہاری ھوں گی
اور پھر
تمہیں خوش دیکھ کر
میں بھی
بہت
خوش ھوں گا
Owais sherazi
Copy
چاھتیں منزل ہی بنیں یہ ضروری تو نہیں
چاھتیں منزل ہی بنیں یہ ضروری تو نہیں
ہم بھی کبھی خوش ہوں یہ ضروری تو نہیں
جسے چاہیں اسے ہی اپنانا کوئی شرط نہیں
اور اسے بھول ہی جائیں یہ ضروری تو نہیں
یادوں کو چاہت ہی بنا لینا ھرگز قانون نہیں
اور پھر یادوں میں تڑپنا کوئی ضروری تو نہیں
جانے والوں کی یاد میں مسکرانا منع تو نہیں
اور مسکرا کر آنسو بہانا کوئی ضروری تو نہیں
جانے والوں کو دعائیں دینا کوئی جرم تو نہیں
اور پھر رو کر سسکنا کوئی ضروری تو نہیں
محفلوں میں تنہا، اداس رہ کر جلیں تو کیا فائدہ
اب سدا کیلئے یہ تنہائی کوئی ضروری تو نہیں
Owais sherazi
Copy
اے درد بتا
درد تیرا بھلا ھو تو نے ھمیں شاعر بنا دیا
بتا کیا کوئی دکھ ھم نے بھی تجھے دیا
سربازار ھمارا اے درد تو نے تماشا بنا دیا
بتا ھم نے تجھے اے درد، کیا درد دیا
ھم خوش ھوتے،پر تو نے ھمیں ھونے نہ دیا
بتا اے درد کس بات کا بدلہ تو نے ھمیں دیا
ھم پہ انگلی اٹھائی اے درد لوگوں نے تیرے کارن
بتا یہ رسوائی کا داغ تو نے ھمیں کیوں دیا
خود سے دوست بن بیٹھا ھے اے درد ھمارا تو
بتا تجھے دوستی کا پیغام ھم نے کب دیا
تو دوست بنا اور وجہ بنا ھماری تنہائی کی
بتا یہ تنہائی کا تغمہ تو نے ھمیں کیوں دیا
بھلائی کو جواب بھلائی ھی ملا ھوتا اویس
تجھے بدلے میں درد نے اپنا ساتھ آخر کیوں دیا
Owais Sherazi
Copy
اپنی پسند نکلا
اکثر بے وجہ مسکرانے کا راز
تری دوستی، تیرا تعلق ھی نکلا
ملنے والوں میں تیرا نام رکھا
قرعہ ڈالا تو تیرا ھی نام نکلا
حیرت ھے مجھے کیسے اچانک
تیرے دوستوں میں میرا نام نکلا
کیسے موڑ پہ یوں آن ملے ھو
تیرا ساتھ میر یار اپنی پسند نکلا
Owais Sherazi
Copy
اچھی سی لگی
ضروری نہیں مل جائیں ھم ایک رھنے کو
بات اچھی تھی مجھے بھی اچھی سی لگی
کچھ بھی ھو ساتھ چلیں گے ساتھ ھی رھنا
بات حیران کن تو تھی لیکن سچ سی لگی
شہر تنہائی میں ھمیں اک عرصہ ھوا شاید
اسی سبب سے یہ بات کچھ عجیب سی لگی
ایسی باتوں سے ھم ناآشنا رھے اب تک
ایسے میں بات یہ آواز بڑی بھلی سی لگی
سادگی یا بھولپن کچھ حماقت سا خلوص
جو بھی ھو یہ بات دل کو حسین سی لگی
ماجرا عجب ھوا جب اس نے یہ سب کہا
اپنی آواز اس آواز میں ملتی ھوئی لگی
Owais Sherazi
Copy
میں مسکرا دیا
آج شام جو دل نم سا ہوا
تیرے خیال پر مسکرا دیا
جو بہتر ہے تجھے ملے
یہ دعا کی اور مسکرا دیا
غم نہ ہو تو خوش رہے
یہ دعا کی اور مسکرا دیا
دعائیں بہت سی تیرے نام
کر کے رکا اور مسکرا دیا
تیری دوستی ہے پیارا پھول
اسے سونگھا اور مسکرا دیا
Owais Sherazi
Copy
اپنی تنہائی نہ ڈھلی
دن ڈھلا رات ڈھلی یہ موسم بھی ڈھلے
ڈھلا سب کچھ لیکن اپنی تنہائی نہ ڈھلی
رشتوں کے جھمگٹے،انسانوں کھ جھنڈ
جدھر بھی گیا میری بے چینی نہ ڈھلی
جدھر دیکھا میں نے تجارت ہی پائی اکثر
کہیں خلوص بھی ہوتا، یہ خواہش نہ ڈھلی
پیار کے نام پر جسموں کی تجارت عام یہاں
کہیں پیار بھی ملتا ہوتا، یہ تشنگی نہ ڈھلی
ہمدم بنتے ہیں، شہوت بجھانے کی خاطر
کہیں ایسا نہ ہو، یہ آرزو میری نہ ڈھلی
کتنے لوگ مل چکے، سوداگر تھے جا چکے
کوئی ساتھ ہوتا، تیری کسک اویس نہ ڈھلی
Owais Sherazi
Copy
خیال
کبھی رات ، کبھی دن میں اچانک تیرا
خیال آتا ہے اور تیرا رستہ جانتا نہیں
تیری یاد پر بے چین بنوں یا اداس رہوں
اپنی سمجھ میں ابتک کچھ بھی آتا نہیں
جو کہے تو تیری یاد کا قصہ تمام کروں
لیکن نامہ بھی تیرا کبھی آتا ہی نہیں
Owais Sherazi
Copy
جینا مرنا، مر کر اٹھنا عادی ہو چکے
جینا مرنا، مر کر اٹھنا عادی ہو چکے
تنہائی کے رنگوں کے بھیدی ہو چکے
انسانوں کی بستی میں انسان ناپید ہوئے
چلتے پھرتے انسان اب پتھر ہو چکے
لالچ کے سمندر، ہوس کی اک آندھی میں
کچھ تو ڈوبے اور کچھ بگولا ہو چکے
جیب بھرے تو پھر پیتل ہیرے جیسا ہے
خالی جیب ہیرے بھی اب پیتل ہو چکے
انسان کہلانے والے چھوڑ کے قدریں ساری
اک مدت ہوئی زہریلے سے سانپ ہو چکے
انسانوں کا ہجوم لیکن تنہا رہنا اچھا ہے
کہ ساتھ چلنے والے اب بچھو ہو چکے
شکوہ تو ٹھیک لیکن سوچ اسی شہر میں
انسان ابھی بھی ہیں ان کے ڈنکے ہو چکے
Owais Sherazi
Copy
اچھی اور بری یادیں
سوال تھا مجھ سے یاد کے بارے میں
میں بھلا کیا کہتا اس پہیلی کے بارے میں
خود سے یاد کر کے روتے پھرتے ہیں
جانے مبتلا ہیں کچھ لوگ کس مصیبت میں
یاد تووہ یاد ہے جو آتی ہے بن بلائے
پر تکلف کو یاد سمجھنا پڑنا ہے اک بلا میں
یاد اچھی آئے تو رنگ لو خود کو یاد میں
اور یاد بری ہو تو رکھو خود کو سکون میں
Owais Sherazi
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets