✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
shumaila mumtaz
Search
Add Poetry
Poetries by shumaila mumtaz
اسکی چاہتیں اسکے نام
اسکی چاہتیں اسکے نام
لو کھڑکی تو بند کر لوٹھنڈی ہوا آتی ہے
چاند کی روشنی آتی ہے
پھو لوں کی میٹھی خوشبو آتی ہے
دروازے کی اوٹ میں
چاندنی گنگناتی ہے
ستاروں کی ٹولیاں
کیھل کود رہی ہیں
چھت پر پڑے جھولے پر دھیرے سے بیٹھنا
تمہاری اور میری موجودگی کا
بڑی خاص آواز میں اعلان کر دےگا
اورگملوں میں سوتی بلی
ڈر کے بھاگی تو
پتہ ہے کہاں جائیگی
ہمسائے کے باورچی خانہ میں
پھر زمانہ جاگ جائے گا
بھاگنے کا موقع ملےگا
اور پھربچھڑنے کا وقت آجائے گا
کیا تم چاہتے ہو ایسا ہو
اگر نہیں
تو خود کو خودسے چھپاکر لایا کرو
میں خود تمہاے حوالے کرتے ہوئے
کچھ اور سوچا نہ کروں
shumailamumtaz
Copy
ایک بے چینی ہے
ایک بے چینی ہے
ایک پاگل پن ہے
ایک آس سی ہے
نجانے ایسا کیاہے
اس شخص کی ذات میں
ایک اپنائیت سی ھے
ایک خواھش سیی ہے
اس کے جانے کے بعد
انتظار کرنے کو جی چاہتا ھے
ایک محبت سی ہے
جسے پاکیزہ رکھنا ہے
ایک عبا د ت سا سکوں ہے
یہاں سمجھ لیجےبت پرست
ہمارے لئے تو قابل پرستش ہے
مانا کہ انسان ہے میرا دل
صفات میں وہ فر شتہ ھے
وہ روز سفر پر نکلتا ہے
ہر شام میرے پہلو میں رہنے کے لئے
نجا نے کیوں میں چاہتی ھوں
تم میرے رہو
ھمیشہ
تم میرے رہو
shumailamumtaz
Copy
قربت بھی ہو اور فاصلے بھی شرط ہیں
قربت بھی ہو اور فاصلے بھی شرط ہیں
دور بھی رہو اور رابطے بھی شرط ہیں
سمجھو کہ تم میری چا ہت کی قید میں ہو
بے گناہ بھی ہو اور قید خانے بھی شرط ہیں
shumailamumtaz
Copy
میں جب بھی کہوں نہیں تو میرا نہیں
میں جب بھی کہوں نہیں تو میرا نہیں
میرے اندر کوئ چیخ اٹھتا ہےنہیں ایسا نہیں
کب نکلتا ہے کوئی ایک بار آنےکےبعد
اس دل کی دوسری جانب کوئی گلی کوئ راستہ نہیں
shumailamumtaz
Copy
زندگی کشمکش دہر میں گزاری ہے ہم نے
زندگی کشمکش دہر میں گزاری ہے ہم نے
نجانے کس جرم کی سزا پائی ہے ھم نے
shumailamumtaz
Copy
افسوس
افسوس
اے محمدعلامہ اقبال تیرا نو جوان مد ہو ش ہے
افسو س
اے محمد علامہ اقبال
تیرےقلم سے پیدا ہو نیوالی اس نسل کے
نایاب انسان رہ گئے ہیں
کھو گئے
نجا نے کہاں
خودی مر گئی غیرت لٹ گئی
بیوہ جل گئ بیٹی سر بازار آگئی
انصاف ترازو سے اتاردیا گیا
نشہ عام ہو گیاغیرت کو بے حیائی کھا گئی
افسوس
اے محمد علا مہ اقبال
یہاں مائیں دین نہیں پڑ ھا تیں
فر صت بد یا نتی نے نماز بھی بھلا دی
گناہ گاروں کی چھا تیاں چوڑی ہو گئیں
خود کو وآپس لے آ
یا پھر خود سا کوئ بھیج
کہ جوش زندگی کو ہوش کی ضرورت ہے
پاکستان کے پرچم کو
مضبوتی سے تھامے رکھنے کیلئے
نوجوان ہاتھ چاہیئں
اے کاش
تو لوٹ آئے
ایک بار پھر جگانے کیلئے جھنجوڑنے کیلئے
ضمیروں کو زندہ کرنےکیلئے
اے محمد علا مہ اقبال
تو لوٹ آئے
تو لو ٹ آئے
shumailamumtaz
Copy
شا عر اپنے قلم سے کلام لکھتا ہے
شا عر اپنے قلم سے کلام لکھتا ہے
جبر لکھتاہے صبر لکھتاہے
شبنم کا قطرہ
اورسپاہی کی تلوار لکھتا ہے
ہاں
شاعرکلام لکھتا ہے
محبت لکھتاہے جدائی لکھتا ہے
وصل کی مہربانیاں بے مثال
محبوب کو قاتل بھی لکھتاہے
روز بکنے والی عورتوں کے آنسؤں سے
غربت لاچاری بے کسی لکھتا ہے
ہاں
شاعر کلام لکھتا ہے
کا فر ہے
صنم کو خدا لکھتا ہے
بت پر ست ہے انسان
انسانوں کو پوجھتا ہے
پھول کو تیر
نگاہ کو وار لکھتاہے
ہاں
شاعر کلام لکھتاہے
غریب کو لاچار
امیر کو مکار لکھتا ہے
تخت کاسیاست حسن ہے
بادشاہ کو گدا لکھتا ہے
روزبلک بلک کرسو گئی کسی کی اولاد بھو کی
یہ انسان کو چالباز لکھتا ہے
ہاں
شا عر کلام لکھتا ہے
شراب کو جوانی یار کبھی یار کو شراب
نشو ں کا خمار لکھتا ہے
کبھی روٹھی ہوئی صبح کو بادل میںچھپا دیکھ کر
کھبی سورج کا کمبل تو کبھی بے کا ر لکھتا ہے
ہاں
شاعر کلام لکھتا ہے
shumailamumtaz
Copy
وہ زمانہ محبت کی داستان بھی خوب ھے
وہ زمانہ محبت کی داستان بھی خوب ھے
شہر من کی بستیوں کی رونق بھی خوب ھے
ایک تارا چاھت کا زندگی میں چمکتا ھے سدا
رات چاندنی پہلو میںجناب اورجوانی بھی خوب ھے
سرخ آنچل پر ستارے چمک رھے تھے جوبن میں
اسکا ھاتھ میرے آنچل پرپھر میرا ھاتھ اسکے ھاتھپر
ذرا سا دل کا دھڑکنا بھی کمال
اور پھر نظریں ملنے سے مسکراہٹ بھی خوب ھے
گویا چاند بھی پھینک رہا تھا چاندنی ھم پر
سمجھ لیجیے کہ پھولوں کی برسات خوب ہے
دھڑکتے ہوے دل سے کچھ کہنے کی ہمت نا رہی
اسکی مجھے گلے سے لگانے کی ادا بھی خوب ھے
سناٹاتو ظاھرھےرات کا گہنا ہوتا ھے
پر ہمارے اور انکے درمیان گفتگو بھی خوب ھے
ہم نے آجتک رکھا ھے ان کو دل میں سما کر
وہ دیوانے مے خانے کے ہم ادنی سے پریمی
ان کی محبت بھی کم نہیں دیوانگی ھماری بھی خوب ھے
shumailamumtaz
Copy
دردو غم
ٹو ٹے ھو ئے جوتے سر جھکا دیتے ھیں
یہ اسٹیٹس کی دوڑ میں نجا نے کیا کیا ھے
پھٹے ھوئے بستو ں میں پرا نی کتا بیں
سر د ھا تھوں والے صا حب
قلم سے انگار لکھتے ھیں
جلادیا فناکر دیا شہر کا شہر
سنا ھے صاحب
زبان سے حق۔ادا سے انصاف بولتےھیں
کسے خبر کس بات کی
تخت والے مجرم
فقیر رب والے نکلتے ھیں
کس نے دیا ھے تم کو مجھکو سبکو
یہ بات اگر کھلی یا جب بھی کھلی
تو صا حب
بڑے حساب کتاب نکلتے ھیں
shumailamumtaz
Copy
ننھی سی زندگی
ننھی سی زند گی
خو اھش کے بنھور میں
خو شبو کی قید میں
بر ف کا انسان
جمے ہوے سمند ر پر
جینے کا حقد ار ہے
نا سو ر ج کو فر صت اسے دیکھ لینے کی
اور گرم ہوا کا داخلا بھی بند ہے
کبھی زند گی بہت کچھ ہے
اور کبھی ذرا سی ۔چھو ٹی سی
بس
ننھی سی زندگی۔
shumailamumtaz
Copy
مسلسل فریب کے سوا
مسلسل فریب کے سوا کچھ بھی نہیں زندگی
دیکھ چکے ہیں اسے بڑے قریب سے ہم
shumailamumtaz
Copy
وہ یاروں کی محفلوں میں بد گمانیاں بھر گئے
وہ یاروں کی محفلوں میں بد گمانیاں بھر گئے
آج تک سمجھ نا پائے وہ د شمن تھے یا یار دشمن ہے
shumailamumtaz
Copy
طالب علم
تو طالب علم ھے
علم سے پیار رکھ
علم عاشق ھے انصاف کا
فیصلوں میں دانش رکھ
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
صبر عزت محنت
علم کا حسن ھے
تینوں سے خود کو سجا کر رکھ
یہاں لبوں پر علم کی بھر مار ھے
دل کالے کمرے ھیں
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
علم نور ھے
دل کو روشن رکھ
علم غافل کی نجات ھے
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
غافل نہ بن غافلوں کی نجات بن
جو تیرے ھاتھ میں ھو
سب علم کی امانت ھو
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
بینائ ھے مظلوموں کا دلاسہ ھے
حق کی سنوائ ھے
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
اب کام صرف کتابوں کو سینے سے
لگا کر نہیں چلے گا
اسے کھول اسے پڑھ یاد رکھ
علم
چراغدانوں کا چراغ ھے
بےزبانوں کی زبان ھے
علم حاصل کرنا کافی نہیں تھا غافل
علم والا بن جا
سورج بن جا
اس زمانے کی چمک بن جا
shumaila mumtaz
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets