✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
syed basharat shah
Search
Add Poetry
Poetries by syed basharat shah
دکھ اس کو بھی بچھڑ نے کا تھوڑا ضرور تھا
ہاں میں ہی بے وفا سبھی میرا قصور تھا
اس کو تو صرف حسن پہ اپنے غرور تھا
لہجہ تو پرسکون تھا آنکھیں اداس تھیں
دکھ اس کو بھی بچھڑ نے کا تھوڑا ضرور تھا
syed basharat shah
Copy
اس کے دعوے سبھی کمال کے تھے
رنج کے تھے بہت ملال کے تھے
اس کے دعوے سبھی کمال کے تھے
آج وہ دے رہا تھا درسِ وفا
سارے قصّے مرے زوال کے تھے
syed basharat shah
Copy
چند عیدیں گزارنے کے لئے
اپنی یادیں سنوارنے کے لئے
تجھ کو اپنا پکارنے کے لئے
کاش بچپن ک دن پلٹ آئیں
چند عیدیں گزارنے کے لئے
syed basharat shah
Copy
میرے ہی قصے بیاں ہوتے تو کیوں
میرے ہی قصے بیاں ہوتے تو کیوں
لوگ مجھ پر مہرباں ہوتے تو کیوں
اور بھی مخلوق ہے میرے سوا
میرے ہی دونوں جہاں ہوتے تو کیوں
میں کبھی منزل پہ پہنچا ہی نہیں
میرے قدموں کے نشاں ہوتے تو کیوں
جب کہ آنکھوں میں نہیں تھی روشنی
حسرتوں کے دکھ عیاں ہوتے تو کیوں
مار ہی ڈالے گئے بچپن میں جو
میرے وہ سپنے جواں ہوتے تو کیوں
syed basharat shah
Copy
ابھی خوشیاں ہیں آنکھوں میں
ابھی خوشیاں ہیں آنکھوں میں
زرا سی روشنی بھی ہے
اگر با غور دیکھو تو
کہیں لالی بھی ہو شاید
مگر جاناں
تمہیں اب کون سمجھائے
کہ جب بھی رات ہوتی ہے
تمہاری بات ہوتی ہے
انہی با ضبط آنکھوں سے
بہت برسات ہوتی ہے
syed basharat shah
Copy
جھکتا ہے کئی بار سرِ عام یا اللہ
جھکتا ہے کئی بار سرِ عام یا اللہ
لکھتا ہے قلم جب بھی ترا نام یا اللہ
توفیق عطا کر کہ تری حمد بیاں ہو
ہوتا کہاں مجھ سے کوئی کام یا اللہ
پھر روح فضاٰٰ میں ہو مرا جسم زمیں پر
کعبے میں نکھر جاؤں کسی شام یا اللہ
ہر لفظ زباں سے تری تعریف کو نکلے
اعمال ہوں میرے ترے احکام یا اللہ
پھر کوئی بھی خواہش کوئی حسرت نہ رہے گی
رہ جائے اگر دل میں ترا نام یا اللہ
syed basharat shah
Copy
کچھ تو ملتا ہے یوں خفا ہو کر
کچھ تو ملتا ہے یوں خفا ہو کر
میں بھی دیکھوں گا اب جدا ہو کر
میری ہر بے قدر وفا کی قسم
اب ملوں گا میں بے وفا ہو کر
عاجزی اس قدر بھی ٹھیک نہیں
لوگ ملنے لگیں خدا ہو کر
بات سچ ہے نظر نہیں آتا
دیکھ لینا مجھے فنا ہو کر
یہ بشارت تو کچھ نہیں لکھتا
لفظ آتے ہیں خود دعا ہو کر
syed basharat shah
Copy
دل کبھی نعت پڑھے اور کبھی لکھنا چاہے
دل کبھی نعت پڑھے اور کبھی لکھنا چاہے
کبھی سرکار کی دہلیز پہ جھکنا چاہے
چومنا چاہے کبھی دست مبارک آقا
اور کبھی آپ کے قدموں سے لپٹنا چاہے
جھیل کر ظلم و ستم تپتے ہوے صحرا میں
دل مرا بن کے بلال آپ پہ بکنا چاہے
بند آنکھوں کو جو کر لوں تو مدینے پہنچوں
پھر مری آنکھ مدینے میں ہی کھلنا چاہے
موت سے پہلے بشارت یہ دعا ہے دل کی
کہ مدینے کی فضاؤں سے مہکنا چاہے
syed basharat shah
Copy
کتنے دلکش تیرے انداز ہوئے جاتے ہیں
کتنے دلکش ترے انداز ہوئے جاتے ھیں
اور نیناں بھی دغا باز ہوئے جاتے ھیں
آپ جتنے بھی ستم مجھ پہ کیا کرتے ھو
وہ مرے واسطے اعزاز ہوئے جاتے ھیں
اب تو لازم ہے کوئی اور مسیحا ڈھونڈوں
میرے حاسد ترے ہمراز ہوئے جاتے ھیں
کسی مخلص کسی مفلس کا نہیں نام یہاں
اور جو ظالم ہیں وہ ممتاز ہوئے جاتے ھیں
تم نے کب کس کو منایا انہیں معلوم نہیں
یہ تو خوش فہم ہیں ناراض ہوئے جاتے ہیں
syed basharat shah
Copy
ماں
مانتا ہوں کہ پاک ہے جنت
ماں کے قدموں کی خاک ہے جنت
میں اسے چھو کے دیکھ لیتا ہوں
کس قدر پرتپاک ہے جنت
syed basharat shah
Copy
اس نے جب درد بڑھانے کا ہنر سیکھ لیا
اس نے جب درد بڑھانے کا ہنر سیکھ لیا
میں نے بھی اشک چھپانے کا ہنر سیکھ لیا
اس نے سیکھا ہے ہنر قطع تعلق جب سے
میں نے ہر طور نبھانے کا ہنر سیکھ لیا
روٹھ جانے کا اسے شوق ہوا ہے جب بھی
میں نے ہر بار منانے کا ہنر سیکھ لیا
سامنا ہونے لگا ہے مرا رسوائی سے
جب سے آئینہ دکھانے کا ہنر سیکھ لیا
بھول جائے گا بشارت وہ تماشے سارے
میں نے گر چھوڑ کے جانے کا ہنر سیکھ لیا
syed basharat shah
Copy
میں آسماں کو قریب سمجھوں
برا کہو تو عجیب سمجھوں
میں خود کو اتنا نجیب سمجھوں
ہر اک کا عاشق بنا ہوا ہوں
میں دوسروں کو رقیب سمجھوں
عروج ہو تو کمال میرا
مصیبتوں کو نصیب سمجھوں
مجھے ستاروں سے کیا ملے گا
میں آسماں کو قریب سمجھوں
یہ بد گمانی کی حد بشارت
کہ اہل دل کو غریب سمجھوں
syed basharat shah
Copy
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کے نور کی صفات لکھوں
ہو اجازت کہ میں بھی نعت لکھوں
ہر نبی کا مقام ہے افضل
آپ جیسی ہو کوئی ذات لکھوں
اپنی امت کی درگزر کے لئے
آپ کا ذوق التفات لکھوں
آپ کا جو بھی ہو گیا شیدا
دل یہ کہتا ہے اس کی بات لکھوں
ہو رسول خدا کی دید اگر
اپنی آنکھوں کو کائنات لکھوں
یہ تو سب آپ کی عنائت ہے
ورنہ میری کہاں بساط لکھوں
syed basharat shah
Copy
سیاستدان
ستارے توڑ لانے کی
فلک پہ گھر سجانے کی
تمہارے اک اشارے پر
جہاں کو بھول جانے کی
یہ باتیں خوبصورت ہیں
مگر جاناں
یہ باتیں جو بھی کرتا ہے
وہ عاشق ہو نہ ہو لیکن
سیاستدان ہوتا ہے
syed basharat shah
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets