آؤ کچھ باتیں کریں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

آؤ مل کے چاند تاروں کی باتیں کریں
بھنور کو چھوڑ کر کناروں کی باتیں کریں

داستان لیلیٰ مجنوں تو سب ہی سن چکے
چلو اب ہم اپنے یاروں کی باتیں کریں

شاہوں کے قصیدے تو سب ہی نے کہے
اب کیوں نہ درد کے ماروں کی باتیں کریں

پھولوں کو تو ہر کوئی پیار کرتا آیا ہے
جی چاہتا ہےاب مظلوم خاروں کی باتیں کریں

دولت و شہرت والوں کا بہت ذکر ہو چکا
چلو اب ہم درد کے ماروں کی باتیں کریں

Rate it:
Views: 1481
24 Oct, 2008
More Life Poetry