Add Poetry

آئینِ عشق

Poet: Haroon Alfaaz By: Haroon Alfaaz, Lahore

عِشق کا ع آئین بنا آئین تحت سزا ہوئی
سزا ہوئی کہ ایسی ہوئی ساری زندگی تباہ ہوئی
مَگر اب تو ڈر سا لگتا ہے کہیں ایسا نہ ہو جائے
سبھی کو عِشق کرنا ہو
کسی کو پہر سے پہلے، کسی کو شام سے پہلے
کسی کو کام کے دوراں، کسی انجام سے پہلے
ہاں قاضی کو بھی کرنا ہو،کسی احسان سے پہلے
جو عزت دار کرتا ہے، کسی الزام سے پہلے
بیمارے عِشق ہو جاو، کسی بھی مرض سے پہلے
تم نے بھی تو کیا ہو گا، کسی خود غرض سے پہلے
جیسےضمانت مانگی ہو،کسی بھی قرض سے پہلے
کسی رکوع سے پہلے، کسی بھی فرض سے پہلے
سبھی کو عشق کرنا ہو، غمِ حَیات سے پہلے
کسی کو اَجل سے پہلے، کسی الفاظ ؔ سے پہلے

Rate it:
Views: 662
05 Sep, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets