وعدہ تو بہت کرتے ہیں یہ پر ان کو نبھائے گا کون
جو اپنے وعدوں پہ کھرا اترے ایسا آئے گا کون
کبھی ختم نہ ہونے والی تاریک رات ہے یہ
تاریکی کے اس عالم میں اک دیا جلائے گا کون
نیکی کے رستے پہ چلا دے خدا حکمرانوں کو ہمارے
گر یہ اس رستے چل پڑے تو دنیاوی مزے اڑائے گا کون
اب بھی وقت ہے جس دن آگئے خدا کی پکڑ میں تم
تو سوچو اس وقت تم کو بچائے گا کون