آنکھ سے نکل کر آنسو کبھی تیرے دامن پے گرا ہو گا
Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabadآنکھ سے نکل کر آنسو کبھی تیرے دامن پے گرا ہو گا
جب یاد بن کر درد میرا حد سے گزر گیا ہو گا
تو بھلے لاکھ چھپائے دنیا سے ان بہتے آنسوؤں کو
ضرور کوئی تجھ سے سبب پوچھنے والا مل گیا ہو گا
تو پھر بھی نا بتائے ابنا حال دل کسی کو بھی
پھر دبا کے بات کو جانے تو کیسے بدل گیا ہو گا
یونہی گم ہو کر پھر اپنی ہی دنیا میں
تو اپنے ہی سائے سے ڈر گیا ہو گا
یاد تو آتی ہو گی میری تجھے وقت بے وقت
پر اب تو میرا تصور بھی دھندلا گیا ہو گا
یہ تو کھیل ھیں نصیب کے تنویر
جو تجھے ملا اسے بھی مل گیا ہوگا
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL