اب خود کو تلاش کروں میں کہا

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

بہت الجھ گئی ہوں اپنی ہی سوچوں میں
اب خود کو تلاش کروں میں کہا

یوں تو ہیں ہزاروں خواہشیں مگر
اپنے دل کی خواہش کو تلاش کروں میں کہا

جو سنسان راستے میں تنہا چھوڑ گیا
ُاسے بھری دنیا میں تلاش کروں میں کہا

میری زندگی ہی میری دشمن بن گئی
اب موت سہلیی کو تلاش کروں میں کہا

یوں تو ہیں ہزاروں دعاویں مگر
جو قبول ہو ایسی دعا کو تلاش کروں میں کہا

اس دنیا سے تو دل بھر گیا ہیں میرا جہاں سے کبھی
جی نا بھرے ایسے جہاں کو تلاش کروں میں کہا

یوں تو خود کو کب کا ختم کر دیا ہیں مگر
اب بھلا جینے کے لیے راہوں کو تلاش کروں میں کہا

جہاں نا کوئی میری طرح زندہ ہو اور نا ہی مردہ ہو
میں اپنے لیے ایسی قبر کو تلاش کروں میں کہا

اب تو سجدوں میں بھی سکون نہیں ملتا
میں اپنے لیے سکون قلب کو تلاش کروں میں کہا

جس پھول کے ساتھ کوئی کانٹا نہ ہو لکی
میں ایسے پھول کو تلاش کروں میں کہا

Rate it:
Views: 633
25 Oct, 2011
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL