Add Poetry

اب وقت آگیا پردہ فاش ہونے کا

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

اب وقت آگیا پردہ فاش ہونے کا
سچ بولنے کا سچائی کا ساتھ دینے کا
بہت عرصہ ہوگیا جھوٹ کی سیاست کو
اب نئی صبح ہوگی، وقت گیا رات کی تاریکی کا

تم نے بہت مزے کیے موت کو بھول کر
معصوم نوجوانوں کو بیوقوف بناکر
اب خاموش نہیں رہے گی یہ قوم کسی طور پر
ہمت آگئی ہے بہت سالوں سے ظلم سہ کر

سچ کو چھوٹ میں تبدیل کرنے کے تم ہو بڑے فنکار
جان گئی ہے تمہاری قوم، تمہیں ان سے کیا سروکار
خود ڈرتے ہو بہت اپنے سائے سے بھی
اب تم سے نہ تو ڈر ہوگا اور نہیں ہوگا کسی کو سروکار

Rate it:
Views: 397
04 Aug, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets