میں اسے خوش قسمتی کهوں یا که کهوں بد قسمتی
بڑےبڑوں کوبدل دیتی هے ارے یه سیاست کی کرسی
کل تک جو رهتے تھے همارے درمیاں هی هماری طرح
آج ان کو لے آئی ایوان میں ارے یه سیاست کی کرسی
کیا تھا اور آج کیا هے کیا تھے اور آج کیا هیں یاروں
تقدیر بدل کر رکھ دیتی هے ارے یه سیاست کی کرسی
سچ اور ایمانداری کے علمبردار تھے ان سے بھی دیکھو
جھوٹ پرجھوٹ بلوادیتی هےارےیه سیاست کی کرسی
بڑی معصومیت سے کرتے هیں وعدے ووٹ مانگتے وقت
پهر سب کچھ بھلادیتی هے ارے یه سیاست کی کرسی
اپنےآقاؤں کو خوش رکھنے کی خاطر سیاست دانوں سے
اپنوں کو هی مروادیتی هے ارے یه سیاست کی کرسی
یهودیوں سے وفا کا صله کس کو ملا هے اب تک راهی
بلآخراوپر پهنچادیتی هے ارے یه سیاست کی کرسی