اس انجمن میں اب کوئی اپنا نہیں رہا

Poet: Dr. Humera Islam By: Dr. Humera Islam, Karachi.

اس انجمن میں اب کوئی اپنا نہیں رہا
جو دکھ ملا اُس کو کسی سے نہیں کہا

چھوڑا جو تم نے ہاتھ تو یک لخت زیست میں
جینے کا میرے کوئی سہارا نہیں رہا

دل میں سوراخ کر گیا ننھا سا اِک وجود
وہ اشک جو کہ آنکھ سے میری نہیں بہا

حالِ دل ان سے کہا رات کو پھر خواب میں
لیکن بہت ہی کم سارا نہیں کہا

اپنا سامان اٹھائیے اور کوچ کیجیئے
آنکھوں نے اُن کی اس کے سوا کچھ نہیں کہا

مشکل بہت لگے گا اُن سے بچھڑ کے جینا
یہ دل میں میں نے سوچا ان سے نہیں کہا

دل شِکستہ بزم سے جو ان کی چل پڑے
رکنے کو ایک بار بھی اُس نے نہیں کہا

وہ مجھ کو یاد کرتے ہیں روتے ہیں رات بھر
پانے کا مجھ کو جب انہیں یارا نہیں رہا

Rate it:
Views: 462
08 Sep, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL