Add Poetry

اعتراف

Poet: Ahsan Sailani By: Ahsan Sailani, faisalabad

میں نے مانا کہ زیاں کار ہوں ،ناداں ہوں
تیرے رستے کے سوا اور نہ رستہ پایا
میں نے اقرار کیا ،ظالم و جاہل ہوں میں
میں نے یہ جان لیا ،مان لیا ،مجر م ہوں میں
آگیا یاد مجھے فصل ِ ازل کا منظر
وہ ملاحت میں بسی ،وصل کی پیاری ہستی
بیل بُوٹے ،وہ عجب حُسن ِ ازل کے جلوے
وہ عطر بیز فضاؤ ں میں چٹکتے غنچے
حُسن وش بزم میں بکھر ے ہوئے موتی جیسے
رنگ وہ رنگ کہ آواز میں ڈھلنے والے !
چاند سور ج تھا ،فلک تھا ،نہ ستارے تھے وہاں
ایسی صورت تھی وہاں ،مثل نہ کوئی اُس کی
چاند سور ج کی ،ستار وں کی ،نہ برگِ گُل کی
ایسی تشبیہ کا بہتان نہ باندھوں اُس پر
ظُلمت ِ خاک میں آیا تو میں سب بھول گیا
یاد مجھ کو نہ رہا نُور کی صورت والا
میں نے پھر عقل کو تدبیر کو سب کچھ سمجھا
میں نے سمجھا کہ فقط میں ہوں ،کوئی اور نہیں
میں نے سمجھا تھا کہ تدبیر سے سب کچھ ہوگا
میں نے احسا س کے رنگ کو معنی بخشے
میں نے تو تخت ِ ہوا پر بھی سواری کرلی
آگ کو رقص کے انداز سکھائے میں نے
میں نے خوشبو کو بھی آواز بنا کر دیکھا
میں نے جی کر دیکھا ،میں نے مر کر دیکھا
میں نے رشتوں کی مروت کے تماشے دیکھے
اک محبت تھی ،سو وہ بھی میں نے کر ہی دیکھی
میں محبت کی فصیلوں کو بھی سر کر آیا
میں نے الفاظ کے سینے سے معانی کھینچے
میں نے منطق کے سمند ر سے جواہر رولے
میں کہاں جاؤ ں مرے دل کو سُکوں پھر بھی نہیں
ایک سُنسان جزیرے پہ کھڑا ہوں اب میں
میری تدبیر بنی میرا حجاب ِ اکبر
اے میرے صبح ِ ازل کے میرے نُور ِ مطلق
میں نے اب جان لیا ہے کہ میر ی جان ہے تُو
تیرے محور سے جدا ہوکے کہاں جاؤ ں گا
میرا ظاہر بھی تُو اور میرا باطن بھی
اب میرا کام کہ میں تجھ کو پکارے جاؤں
اب تیرا کام کہ تُو کام بنادے میرے
دریا تیرا ہے تو کشتی بھی حوالے تیرے

Rate it:
Views: 440
27 Aug, 2017
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets