Add Poetry

الوداع ماہ رمضاں

Poet: ریحان معتبر By: ریحان معتبر, Karachi

لو جا رہا ہے ہمیں روتا چھوڑ کر رمضاں
نہ کر سکے تیری افسوس، ہم قدر رمضاں

یہ بات سچ ہے ترے آنے سے بہت خوش تھے
یہ رو رہے ہیں نا جتنے بھی پھوٹ کر رمضاں

عبادتوں پہ کمر کس لی خوش نصیبوں نے
میں سوتا ہی رہا غفلت میں جان کر رمضاں

نماز بھی نہ میں پڑھ پایا سب جماعت سے
جو روزے رکھے بھی، سارے تھے بے اثر، رمضاں

میں نیکیوں کی طرف اب تلک نہیں آیا
حالانکہ ہوگئی چالیس کی عمر رمضاں

اگر تو راضی نہیں ہائے میری بربادی
کہاں پہ جائونگا منہ تجھ سے پھیر کر رمضاں

خدا کے واسطہ ہم سے تو راضی ہو کر جا
کریم دَر سے تو آیا ہے کرم کر رمضاں

نجانے اگلے برس تجھ سے ہم ملیں نہ ملیں
تیرا تو آنا مقدر ہے تا حشر رمضاں

حشر کے روز تو نیکوں کا جب بنے گا شفیع
نہ بھول جانا یہ بندۂ بے ہنر رمضاں

الہی واسطہ پیارے کا ہر برس دیکھے
مدینے پاک میں ریحان معتبرؔ رمضاں

Rate it:
Views: 1
29 Mar, 2025
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets