Add Poetry

الٰٰہی تیری حمد کیسے بیاں ہو

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

الٰہی تیری حمد کیسے بیاں ہو
زباں تو ہےقاصر نہ کچھ بھی عیاں ہو

تیرا کوئی ثانی نہیں ہے جہاں میں
تیرا کوئی ساجھی نہیں ہے جہاں میں

کہیں بھی جو دیکھو تو تیری ہی قدرت
کسی سے سنو کچھ توتیری ہی حکمت

جہاں کی تو ہر شے ہے تیرے ہی تابع
جہاں کی تو ہر شے کا تو ہی ہے صانع

تجھی سے تو ہےآس ہم سب کی یا رب
تو سب سے ہو یاس ہم سب کی یا رب

جو تو دے تو تیرا کرم ہی ہے مولٰی
اٌسی سے تو اپنا بھرم ہی ہے مولٰی

بنانا مٹانا مٹا کر بنانا
تیری قدرتوں کا نہیں کچھ ٹھکانا

جسے تو ہی چاہے تو حاکم بنادے
جسے تو ہی چاہے تو خادم بنا دے

تیرے آگے بس نہ چلے ہی کسی کا
تیرے آگے سر بھی جھکے ہی سبھی کا

تو ہی موت دیدے جسے چاہے مولٰی
تو ہی زندہ کردے جسے چاہے مولٰی

تیرے در پہ آئے ہیں امید لے کر
نہ فریاد رد کر کرم کردے ہم پر

Rate it:
Views: 314
29 Jul, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets