اُلفت کے تقاضوں کوتم سمجھے نہ ہم
Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabadاُلفت کے تقاضوں کو تم سمجھے نہ ہم
قسمت کے ارادوں کو تم سمجھے نہ ہم
اے کاش کبھی دل کو تیری خبر ہوتی
نہ خونِ جگر ہوتا نہ آنکھ میری روتی
دنیا کی اداوں کو ،اپنوں کی وفاوں کو
ٹوٹے ہوئے وعدوں کو تم سمجھے نہ ہم
اُلفت کے تقاضوں کو تم سمجھے نہ ہم
قسمت کے ارادوں کو تم سمجھے نہ ہم
یہاں اپنا نہیں کوئی ، غم کے سوا شائد
اور آنکھ نہیں کوئی، نم کےسوا شائد
نا کردہ خطاوں کو،بے جُرم سزاوں کو
چاہت کے تماشوں کو تم سمجھے نہ ہم
اُلفت کے تقاضوں کو تم سمجھے نہ ہم
قسمت کے ارادوں کو تم سمجھے نہ ہم
درد کے رشتے نے منسلک تو کیا تم سے
دلِ ویراں کو میرے جوڑ دیا تم سے
اجنبی خوابوں کو ، عجب تعبیروں کو
ہاتھوں کی لکیروں کو تم سمجھے نہ ہم
اُلفت کے تقاضوں کوتم سمجھے نہ ہم
قسمت کے ارادوں کو تم سمجھے نہ ہم
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL