اک تو بس بہر ستم میری طرف دیکھتے ہیں

Poet: شاہد By: شاہد, Hunza

اک تو بس بہر ستم میری طرف دیکھتے ہیں
اس پہ یہ ظلم کہ کم میری طرف دیکھتے ہیں

کاش تو دیکھ لے ان نظروں سے اک بار مجھے
ہائے جن نظروں سے غم میری طرف دیکھتے ہیں

تجھ کو آواز لگاتا ہوں میں تنہائی میں
اور پتھر کے صنم میری طرف دیکھتے ہیں

دیکھ کر ساتھ ہمیں فتوے تو دیتے ہیں مگر
رشک سے اہل حرم میری طرف دیکھتے ہیں

چل تو دیتا ہے تو منہ پھیر کے مجھ سے کہیں اور
پر ترے نقش قدم میری طرف دیکھتے ہیں

میرے کمرے میں پڑی رسی ہو پنکھا ہو یا میز
سب سفیران عدم میری طرف دیکھتے ہیں

نیند جب ہجر میں تج دیتی ہے آنکھوں کو سفیرؔ
خواب بادیدۂ نم میری طرف دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 2
16 Nov, 2026
More Safeer Siddiqui Poetry