Add Poetry

ایک مسافر

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga

وہ سرد رات
اور خاموشی کا ھر سو پہرہ
لرزتے کانپتے پاؤں سے

ایک مسافر
سائیں سائیں کرتی
ھواؤں کے دوش پر
منزلوں سے دور کہیں
زندگی سے تھکے ھوئے
ایک دوشیزہ کے نازک
وجود کا سہارہ لئے

آج پہنچا ھے آخری سانس پر
اور وہ سوچتا ھے کیا کیا اس نے
اور کیا نہ کیا
اور خود کی تلاش میں
خود کو ھی بھول بیٹھا

وہ اپنی خامیوں سے الجھ کر رہ گیا
اور خوبیوں میں بٹھکتا رہ گیا

اب کیا وہ اور کیا اسکی حسرتیں
کیا امنگیں اور کیا نفرتیں
کیا محبتیں اور کیا وصیتیں

وہ تو پیا سا تھا پیاسا رہ گیا
مگر اس دنیا کو دنیا د ے گیا

وہ اپنے پیچھے نام لیواء
چھوڑ گیا
وہ ایک سلسلے کو
جوڑ گیا

اس کا جیون رائیگاں تو نہ تھا
 

Rate it:
Views: 426
13 Dec, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets