اے خدایا ! کاش ُتو یہ دل نا بناتا
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaاے خدایا ! کاش ُتو یہ دل نا بناتا
اگر دل بنانا ضروی تھا تو
ُُُُ ُتو کوئی جذبات نا بناتا
اگر جذبات بنانا ضروی تھا تو
ُُُُ ُتو کوئی احساس نا بناتا
اگر احساس بنانا ضروی تھا تو
ُُُُ ُتو کوئی خواب نا بناتا
اگر خواب بنانا ضروی تھا تو
ُُُُ ُتو کوئی تعبیر نا بناتا
اگر تعبیر بنانا ضروی تھا تو
ُُُُ ُتو کوئی ہاتھوں کی لکیر نا بناتا
اگر لکیر بنانا ضروی تھا تو
ُُُُ ُتو کوئی نصیب نا بناتا
اگر نصیب بنانا ضروی تھا تو
ُُُُ ُتو کوئی خواہش نا بناتا
اگر خواہش بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی ُامید نا بناتا
اگر ُامید بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی مایوسی نا بناتا
اگرمایوسی بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی وقت نا بناتا
اگر وقت بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی انتظار نا بناتا
اگر انتظار بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی عاشق نا بناتا
اگر عاشق بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی بےوفا نا بناتا
اگر بےوفا بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی الزام نا بناتا
اگر الزام بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی پیار نا بناتا
اگر پیار بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی ہجرے شام نا بناتا
اگر ہجرے شام بنانا ضروی تھا تو
ُتو کوئی انسان نا بناتا
اگر انسان بنانا ضروی تھا تو
اے خدایا ! ُتو یہ دل نا بناتا
کسی کی بزمِ ناز سے اٹھا دیئے گئے تو کیا
خلوص کا مزہ گیا، دہی بنا ہے پیار کا
کسی نے کھو دیا کسی کو لا دیئے گئے تو کیا
ہمیں ذرا بھی خوف سا رہا نہیں ہے خار کا
ہٹا دیئے گئے تو کیا، بچھا دیئے گئے تو کیا
ستم تو دیکھیے ہمیں مہک پہ دست رس نہیں
اسیرِ زلفِ یار بھی بنا دیئے گئے تو کیا
ملی حیات کو نجات کل کی تیرگی سے تو
وفا کی راہ میں ہزار ہا دیّے گئے تو کیا
ہمیں کمالِ ضبط بھی عطا کِیا گیا تو ہے
ستم، ستم کے بعد ہم پہ ڈھا دیئے گئے تو کیا
ملی اگر خوشی کبھی لگا کہ بھول سے ملی
تعاقبوں میں اس پہ غم لگا دیئے گئے تو کیا
کبھی تو ایک دن الگ رہے تو زیست بار تھی
نہ تھے جو بیچ فاصلے بڑھا دیئے گئے تو کیا
رشیدؔ رفعتوں میں ہے کوئی جو دیکھتا ہے سب
گئے دنوں کے درد پھر جگا دیئے گئے تو کیا
مگر میرے پاؤں میں بیڑیاں خاندانی حرمت کی ہیں۔
دل کو قفس سے آزاد کرتے ہوئے، میرے ستمگر کو یہ خیال نہ رہا،
کہ شاید دل میں محبت کی رمق اب بھی باقی ہے۔
میرے بیزارِ محبت کو گمان ہے میرے دل کے کارآمد ہونے پر،
وار اسی لیے وہ کرتا ہے میرے آرامیدہ ہونے پر۔
ہنر ہے میرا کہ میں نے اس کو اب تک سنوار کر رکھا ہے،
ورنہ یہ زخمی و آزردہ دل کب کا مر چکا ہے۔
دل کو اب تک وہ محبت کا فسانہ یاد ہے
وہ گلی وہ شام وہ چہرے وہ ہنسی کے قافلے
آج بھی آنکھوں کو سب کچھ دل کا افسانہ یاد ہے
وقت کی آندھی نے سب نقش مٹا ڈالے مگر
دل کی دیواروں پہ تیرا وہ ٹھکانہ یاد ہے
ہم نے سوچا تھا کہ بھولیں گے تجھے اک دن کبھی
پر ہمیں ہر موڑ پر تیرا بہانہ یاد ہے
کچھ تعلق وقت کے ہاتھوں بچھڑ جاتے ہیں مگر،
دل کو ہر رشتہ، ہر اک گزرا زمانہ یاد ہے
اب بھی تنہائی میں جب چاند نکل آتا ہے
تیری باتوں کا وہ پیارا سا خزانہ یاد ہے
زندگی آگے تو بڑھتی ہی رہی مسعود مگر
دل کو بچپن دل کو وہ گزرا زمانہ یاد ہے
ہر ایک صبح یہاں بن کے سوگ ساتھ رہے گی
چنار شاخ پہ بیٹھا پرندہ بھی سہما ہوا ہے
کہ گولیوں کی صدا اب تو دن کی بات رہے گی
جنازے اٹھتے ہیں، مائیں ہیں پتھرائی ہوئی سی
یہ کس کے نام لکھوں کون سی حیات رہے گی؟
جھیلِ ڈل کا پانی بھی اب سوال کرتا ہے
کہ کتنے خواب ڈبوؤ گے کب یہ گھات رہے گی؟
وہ اسکول بند پڑے ہیں، کتابیں جل رہی ہیں
بتاؤ اے مرے رب نسل کب نجات پائے گی؟
کبھی تو تھا یہ چمن امن کا گہوارہ لیکن
اب اس زمیں پہ فقط آہ کا ثبات رہے گا
لہو سے لکھتے ہیں ہم داستاں کشمیر کی
یہ داستاں نہ سہیںپر یہ کائنات رہے گی
مسعودؔ دردِ وطن کو قلم میں ڈھالتا رہے گا
جب تک لہو میں حرارت ہے یہ صدا ساتھ رہے گی
دل کو مبتلائے غم کر کے مسکرا رہا ہے صنم






