Add Poetry

اے پاک زمیں

Poet: Kamran Asghar By: Kamran Asghar, Dublin

جو دل پہ گزرتی ہے بیاں کرتے رہیں گے
ہم حالِ زبوں سب پہ عیاں کرتے رہیں گے

یاران وطن کا یہ وطیرہ ہے ازل سے
ہر موڑ پہ گنگ اپنی زباں کرتے رہیں گے

جو کچھ بھی گزر جائے وطن پر سو گزر جائے
اعدا پہ اعزا کا گماں کرتے رہیں گے

ہم خاک بھی ہو جائیں تو پنہاں نہیں ہوں گے
مدفن سے بھی خالق کی اذاں کرتے رہیں گے

تم چاہو تو برسات کرو ہم پہ بموں کی
ہم لوگ فقط آہ و فغاں کرتے رہیں گے

اے پاک زمیں جب بھی پڑی تجھ کو ضرورت
ہم تیرے لیے پیش یہ جاں کرتے رہیں گے

افرنگ کی فطرت میں ودیعت ہے یہ اک چیز
یہ آگ لگائیں گے دھواں کرتے رہیں گے

Rate it:
Views: 711
22 Dec, 2008
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets