بات محبت کی چلتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
Poet: Shazia Malik By: Waqas Bhutt, Hazroبات محبت کی چلتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
رات آنکھوں میں کٹتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
دامنِ دل میں چنگاری محبت سے جو بھی
ہجر کی آگ جلتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
سمٹ آئے بیتے لمحے آنکھوں میں تو دل میں
بزم یادوں کی جمتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
سلونی رات میں بادلوں کے سنگ سنگ چاندنی
اٹھکیلیاں کرتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
سرد دھوپ کی منڈیروں سے نکل کر اُداس شام
میرے آنگن میں اُترتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
کتھائے دل جو اشکو کی سیاہی سے نکل کر
صورت شعر ڈھلتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
تاحدِ نگاہ اُفق کے اُس پار شاز جہاں
آسماں سے زمین ملتی ہے جب تمہاری یاد آتی ہے
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL