Add Poetry

بات یہ ہے درد میں بھی اک مزہ رکھتی ہوں میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 سوچتی ہوں کتنا اچھا ذائقہ رکھتی ہوں میں
بات یہ ہے درد میں بھی اک مزہ رکھتی ہوں میں

وہ کیسے میرے دل کے اتنے حصے ہوگئے
اپنے دل کا اک مکمل جائزہ رکھتی ہوں میں

کیا کہوں اس کی سبب کتنا خسارہ ہوچکا
وہ سمجھتا ہے یہ اب بھی فائدہ رکھتی ہوں میں

ناز وہ کرتا ہے جو اپنی خدائی پر تو کیا!
میں تہی دامن نہیں ہوں اک خدا رکھتی ہوں میں

چلتے چلتے تھک گئی ہوں راستہ ملتا نہیں!
اک خیال و خواب کا جنگل اگا رکھتی ہوں میں

ساتھ چلنا ہے مرے دشوار اب بھی وقت ہے
سو لو پہلے سے یہ تم کو بتا رکھتی ہوں میں

تیرے فریب نے وشمہ کو اک فائدہ تو دیا
جب بھی ملتی ہوں کسی سے فاصلہ رکھتی ہوں میں

Rate it:
Views: 3
01 Jan, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets