بےکار، لاچار، برباد زندگی اپنی
ٹوٹے ہوئے شیسے کی طرح زندگی اپنی
دیکھ نہ سکے ہم اپنی صورت
دھندلی تصویر کی طرح زندگی اپنی
بکھرے تو سمیٹ نہ سکے کوئی
پڑی دراڑوں کی طرح زندگی اپنی
جہاں لگے ہاتھ، پھول نہ کھلے
بنجر زمین کی طرح زندگی اپنی
موسموں کا کوئی حساب نہیں
بے وفا موسمو ں کی طرح زندگی اپنی
مانگے تو موت نہ ملے امیل
مردہ جسم کی طرح زندگی اپنی