Add Poetry

بردان

Poet: maqsood hasni By: maqsood hasni, kasur

تم آرہے ہو
اس خبر کے
میں صدقے میں واری
میرا دل تمہارا
میری جان تمہاری
دل کی کلیاں
میرے شوق کے
کھلتے گلاب سارے
روح کی قوس قزاح کے رنگ
میری سانسوں کے رباب و چنگ
تیرے قدموں میں بکھرنے کو
دہلیز پر بیٹھی بے قرار آنکھیں
ترے قدموں پر
اشکوں کے مروارید
نچھاور کرنے کو
ترے منہ کے
الہامی شبدوں کے جادو
میری سماعتوں پر
عشق کے گرنتھ کی تکمیل میں
تیرے آنے کے رستوں کو
برہما کی کرپا کا بردان سمجھیں
 

Rate it:
Views: 315
30 Nov, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets