برس گیا ساون پھر گھٹا چھائی ہے

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

برس گیا ساون پھر گھٹا چھائی ہے
آرزو کی قسمت وہی دشت صحرائی ہے
قصہٴ یوسف و زلیخا ‏کی حقیقت
عشق خدا کی مجاز میں رونمائی ہے
زندگی جلتا ہوا تپتا ہوا صحرا ہے
اس کی مسافت تو بس آبلہ پائی ہے
حقیقت حسن صرف "لازوال" ہی ہے
کیا تاب نظارە بھی کسی نے پائی ہے
بہتے ہوئے دریا کی روانی آخر
بحر بیقراں کی بے انداز گہرائی ہے

Rate it:
Views: 390
07 Sep, 2013
More Life Poetry