بڑی وفا دار ہوتیں ہیں یہ تنہائیاں

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

مجھ سے تنہائیاں پوچھتی ہیں
کون ہو تم؟
کیوں بھٹک رہی ہو ہمارے شہر
کیا تمہیں نہیں پتا؟
ہمارے شہر
آنسوؤں کا میلا ہے
ہر طرف اندھیرہ ہے
یادوں کا ریلا ہے

‏"میں نے کہا"
مجھے اک شخص ملا تھا
عشق ہوا
دھوکا دیا
بے وفائی کی
تنہاہ چھوڑا . . . . . . . .
پھر مجھے اکیلے پن نے تمہارے شہر کا پتا دیا
اور کہا
اس شہر سے دل لگاؤ
یہ تنہائیوں کا شہر ہیں
یہ تنہائیاں تمہیں اکیلا نا چھوڑئیں گی
ہر جگہ ساتھ ھوں گی
بڑی وفادار ہوتی ہیں یہ تنہائیاں

Rate it:
Views: 966
15 May, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL