بکاؤ مال

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

غیرت کے نام ، نام بکتے ہیں
عزتوں کے جنازے عام بکتے ہیں

چھپے رہتےتھےجولولو و مرجان
وہ جوہر نایاب سر عام بکتے ہیں

ایمان بھی بیچا کوڑیوں کے مول
ضمیر کے مجرم صبح شام بکتے ہیں

قتل ناحق بک جاتے ہیں یہاں
انصاف کے منبر مانگے دام بکتےہیں

بک چکی سب جانیں زمین کی
ابن آدم ہو ،ہو کر نیلام بکتے ہیں

میں کسے سمجھوں مسیحا عرفان
ناصح و ناصرو رہبر تمام بکتے ہیں

 

Rate it:
Views: 900
16 Feb, 2012
More Life Poetry