بکھرا پڑا ہوں اپنی ذات میں

Poet: MUHAMMAD ASIF By: MUHAMMAD ASIF, kuala lumpur

اسے کہنا بکھرا پڑا ہوں اپنی ذات میں آ کے تو دیکھ
کیا حال ہو گیا تیرے فراق میں آ کے تو دیکھ

تنہائی میں خود سے ہی با تیں کرتا ہوں
لوگ کہتے ہیں کہ میں دیوانہ ہو گیا ہوں آ کے تو دیکھ

میں نے کہا مر جا ؤں گا بن تیرے اس نے کہا مر کے تو دیکھ
خواہش پوری ہو رہی ہے اسکی کہنا آ کے تو دیکھ

جا رہا ہوں تیرے دیس سے بہت دور آ کے تو دیکھ
پاس کچھ نہیں تیری یا دوں کے سوا آ کے تو دیکھ

پلٹ کر چلا آؤں گا تیری اور لب ہلا کر تو دیکھ
مردہ دل میں جا ن آ جا ئے گی صدا لگا کر تو دیکھ

چھوڑ آصف کے سنگدل سے شکوہ کیا کرنا
وہ آئے گا لے کر دیا قبر پر وہ دن تو دیکھ

Rate it:
Views: 670
20 Jan, 2011
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL