بہت تھک گئی ہوں

Poet: Arooj Fatima(Lucky) By: AF(Lucky) , K.S.A

بہت تھک گئی ہوں
اک انجان سفر کرتے ہوئے
جیتے جی پل پل مرتے ہوئے
خواہشیوں کو
دل ہی دل میں دفنا کر
لبوں سے ہستے ہوئے
جانتی ہوں ُاس کا آنا
شاید نا ممکن ہے
نا ممکن کو دعاؤں سے
ممکن کرتے ہوئے
ہر اک سے اپنا دکھ چھپا کر
رات بھر جاگ کر روتے ہوئے
زندگی کی تلخیوں سے ہار کر
ٹوٹے بکھریں
سپنے چنتے ہوئے
یوں تو آئے گئی خوشیاں
میری زندگی میں بھی
پر مدت ہوئی سورج کی طرح
پر شب ڈھلتے ہوئے
نا امیدی گناہ ہے
یہی سوچ کر
آزماش کہتے ہوئے
خاموشی سے
ہر دکھ سہتے ہوئے
بہت تھک گئی ہوں
اک انجان سفر کرتے ہوئے

Rate it:
Views: 1340
19 Aug, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL