تجھ سے بچھڑ کے سمت سفر بھولنے لگے
Poet: حسن عباس رضا By: rehan, Sargodhaتجھ سے بچھڑ کے سمت سفر بھولنے لگے
پھر یوں ہوا ہم اپنا ہی گھر بھولنے لگے
قربت کے موسموں کی ادا یاد رہ گئی
گزری رفاقتوں کا اثر بھولنے لگے
ازبر ہیں یوں تو کوچۂ جاناں کے سب نشاں
لیکن ہم اس کی راہ گزر بھولنے لگے
پہنچے تھے ہم بھی شہر طلسمات میں مگر
وہ اسم جس سے کھلنا تھا در بھولنے لگے
ہم گوشہ گیر بھی تھے کسی مہر کی مثال
اوجھل ہوئے ادھر تو ادھر بھولنے لگے
جان حسنؔ اب اس سے زیادہ میں کیا کہوں
مر جاؤں تیری یاد اگر بھولنے لگے
More Sad Poetry






