تجھ سے نظر ملانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garhتجھ سے نظر ملانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
کچھ سُننے اور سُنانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
جنونِ عشق میں کچھ ایسے ہُوے ہیں رُسوا
اب دہر میں سر اُٹھانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
دل ہی میں دبا رکھی ہے آرزوئے دوستی
یہ بات زباں پہ لانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
ہم اتنے بُرے نہیں ہیں ہم سے نہ ہو بدگماں
تجھے سب کچھ بتانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
اُدھر تُو خفا ہے اِدھر اپنی اَنا ہے اے دوست
کیا کروں تجھے منانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
میری تمام کوششیں ہو گئی ہیں رائیگاں
دل سے تجھے بُھلانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
جب کبھی اپنے گریباں میں جھانک لوں امر
کسی پہ اُنگلی اُٹھانے کا حوصلہ نہیں ہوتا
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL