Add Poetry

تشنہ دیدار رسول عربی

Poet: Riffat Sultan By: Bakhtiar Nasir, Lahore

میں کہ ہوں تشنہ دیدار رسول عربی
مجھ کو بھی ساغر سرشار، رسول عربی

عرش اور فرش کے اسرار عیاں ہیں تجھ پر
تو کہ ہے محرم اسرار، رسول عربی

کوئی لائے گا نہ پیغام خدا تیرے بعد
دل سے میں کرتا ہوں اقرار٬ رسول عربی

حشر میں تیری شفاعت ہی تو کام آئے گی
میں تو ہوں سخت گناہگار٬ رسول عربی

دونوں عالم میں تیرے مرتبہ عالی کا
کون کر سکتا ہے انکار٬ رسول عربی

تیرے روضے کی زیارت کے سوا رفعت کو
اور کچھ بھی نہیں درکار٬ رسول عربی

Rate it:
Views: 298
25 Feb, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets