تم ساتھ چلو

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

بہت ہی کٹھن ہے سفر تم ساتھ چلو
ہوجائے گا سہل یہ سفر تم ساتھ چلو

ہے بہت درد اِس زندگی میں جاناں
کچھ ہو کم غم یہ تم ساتھ چلو

ہے بہت اندھیرا چار سو اپنے جاناں
ہوجائے گی سحر ہر سو تم ساتھ چلو

اکیلے سفر میں ہوتی ہے بہت تھکن
ملے کچھ تو سکوں ہمیں تم ساتھ چلو

ان دشوار گزار سفر میں اے عمران
یقیں ہے ملے گی منزل تم ساتھ چلو

Rate it:
Views: 654
06 Jul, 2009
More Life Poetry