Add Poetry

تمہاری یاد بھی منظر عجب دکھاتی ہے

Poet: سبطین ضیا رضوی By: سبطین ضیا رضوی, Islamabad

تمہاری یاد بھی منظر عجب دکھاتی ہے
سیاہ شب اورکبھی روشنی دکھاتی ہے۔

تمہاری ذات سے وابستہ مری ذات رہی
مرے وجود میں اب بھی وہ گنگناتی ہے

کبھی تو چاندنی شب میں مجھے نہال کرے
وہ گہری نیند سے آ کر کبھی جگاتی ہے

جو تیری کھوج میں نکلوں غبار رستوں پہ
کڑکتی دھوپ میں اکثر مجھے جلاتی ہے

مرے سکوت میں ہےگونجتی صدا تیری
اداس راہوں پہ اب بھی مجھے بلاتی ہے

کبھی جو مثلِ صبا گزرے خانہء دل سے
وہ میری زیست کےجنگل میں گل اگاتی ہے

ہزار جتن کیے اس سے جی چھڑانے کو
وہ ہے کہ دل میں مسلسل جگہ بناتی ہے

Rate it:
Views: 236
07 Dec, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets