تمہارے بنا اجڑے گی دنیا ساری جاناں
Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Syed Waqas Shah, RAWALPINDIتھوڑی دیر روک لو تم اپنی تیاری جاناں
میرے دل پہ ہو رہا ہے اک سکتہ تاری جاناں
کچھ دیر بیٹھ جاؤ ہم دل کو تھام لیں
سر عام ابھی کھلی ہیں آنکھیں ہماری جاناں
تم رکتے رکتے جاؤ تمہیں دیکھتے رہیں ہم
رستے میں بدل جائے شاید منزل تمہاری جاناں
ادھر وصال کے تقاضے ابھی پورے نہ ہو سکے
ادھر ہجر کے تقاضے ہیں کب کے جاری جاناں
وقت رخصت ہر ادا دل میں اتر گئی ہے
آنکھوں پہ ہورہی ہے اک قیامت طاری جاناں
تمہیں الوداع کہنا کبھی میں نہ کہہ سکوں گا
الفت میں ناکام ہو گئی ہمت ہماری جاناں
یہ معاملات دل کا کوئی واسطہ نہیں ہے
تمہارے بنا اجڑے گی دنیا ساری جاناں
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL