تمہیں مجھ سے محبت ہے
Poet: Abdul Waheed By: Abdul Waheed(Muskan), Haripurمسلسل سوچ میں رہنا کسی سے کچھ نہیں کہنا کسی گوشے میں چُُھپ کر خود سے محوِِ گفتگو رہنا اچانک دلمیں کوئی میٹھا میٹھا درد اُُٹھنا بے سبب بےچین ہو جانا اکیلے بیٹھ کے رونا کئی راتیں نہیں سونا وہ پہروں بیٹھے بیٹھے جانے کس منظر میں کھو جانا کسی آہٹ کسی چاپ سے پھر چونک سی پڑنا میرے سائے سے بچنا سامنے آنے سے کترانا سنو پاگل سی اے لڑکی کہی اور اَََن کہی کے درمیان سُُولی پہ لٹکی ہو تمہیں معلوم ہے تم جان کر منزل سے بھٹکی ہو یہ مانا کہ تم بہت ہی خوددار ہو پر یہ حقیقت ہے اَنا اک حد تک اَچھی ہے مگر اس حد کے آگے یہ محض اک خود فریبی ہے اذیت سہ رہی ہو اور چپ ہو کیا قیامت ہے تم آخر کیوں نہیں کہتی تمہیں مجھ سے محبت ہے
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL