تو خدا ہے تو پھر کر دے کوئی معجزہ

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

کیا خدا یہ کیسی ہے سزا
نا دل کو سکون ہیں
نا قبول ہو رہی ہے کوئی دعا
وہ میری منزل ہیں تو
پھر کیوں رہا ہیں مجھ سے ُجدا
میں کیسے جاؤں قریب ُاس کے
میں تھک گئی ہوں کر- کر التجاء
میری محبت پاک محبت ہے
پھر کیوں یہ دے رہی ہیں مجھے دغا
میری آنسوؤں کا یہاں کوئی مول نہیں
اب تو ہی دے انہیں کوئی صلہ
یاخدا ! یہاں میں کس کو حال سناؤں
کوئی نہیں سنتا میری فقط تیرے سوا
میری عبادتوں کو مذاق کہہ دیا زمانے نے
پر تو جانتا ہیں میں دے رہی ہوں حق پے صدا
میں کیا کروں کہ میری مجبوریاں بہت ہیں
تو خدا ہے تو پھر کر دے کوئی معجزہ

Rate it:
Views: 981
19 Jan, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL